طلبہ کی شخصیت میں تبدیلی کا اصل محرک خود ان کی ذات ہے:عبداللہ جاوید

[]

بنگال رو۔ کرناٹک کے رائچورمیں سہاراایجوکیشنل اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ کےزیراہتمام دسویں جماعت کےطلباءکیلئےموٹیویشنل اینڈکیرئیرگائیڈنس پروگرام کاانعقادعمل میں آیا۔اس موقع پررائچورشہرکےمعروف ماہرتعلیم وموٹیویشنل اسپیکرعبداللہ جاوید نےامتحانات کی تیاری کے تعلق سے منصوبہ بندی پرروشنی ڈالی۔

 

عبداللہ جاوید نےکہاکہ طلباء سچی لگن اورمحنت سے امتحانات کی تیاری کریں اور کبھی بھی مایوسی میں مبتلاء نہ ہونے کامشورہ دیا۔انہوں نےمزیدکہاکہ طلبہ کی شخصیت میں تبدیلی کا اصل محرک خود ان کی ذات ہے. جب وہ تبدیل ہونا چاہیں تو لازما تبدیلی آئے گی. اللہ تعالیٰ کا طریقہ بھی یہی ہے وہ افراد اور قوموں کی اندر تبدیلی ان کے تبدیل ہونے کے اقدام پر منحصر ہے۔

 

طلبہ میں تبدیلی کا رجحان ان کے متعین کردہ اعلی مقصد اور مشن سے جڑا ہے. جس قدر مقصد اعلی ہوگا، اسی قدر اعلی تبدیلی کا وہ محرک بنے گا.پروگرام میں امتحانات کے سلسلہ میں اقدامی کیفیت پیدا کرنے اور ان کو پورے عزم و اعتماد کے ساتھ لکھنے کے لئے رہنمائی کی گئی.پھر اس کے بعد توجہ ہٹانے والے امور پر قابو پانے، سخت محنت و مشقت کا طریقہ جاننے، اور اس طرح کے دیگر توجہ طلب امور کی جانب طلبہ و طالبات کو بنیادی اصولوں کی جانب رہنمائی کرتے ہوئے، تربیت کی گئی.آخر میں دسویں جماعت کے پیش آنے والے امتحانات میں عملا کس طرح لینا چاہیے اس کے بڑا ٹارگیٹ متعین کرنے، خوب لکھ کر مشقت کرنے، نظام العمل بنانے، وقت کی تنظیم کرنے، مشقی سوالات و جوابات لکھنے کے سلسلہ میں باہم تبادلہ خیال کے ذریعہ ہدایت و رہنمائی کی گئی.ٹرسٹ کے صدر عبدالحی فیروز نے بتایاکہ سہاراایجوکیشنل اینڈ چیریٹبل ٹرسٹ کی

 

جانب سے طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے مختلف پروگرام منعقدکئے جاتے ہیں۔اس مرتبہ پہلی بار دسویں جماعت کے طلباء کےلئےموٹیویشنل اینڈکیرئیرگائیڈنس پروگرام کاانعقادکیاگیا۔افتتاحی پروگرام میں شہرکی معززشخصیتوں نے شرکت کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *