[]
تلنگانہ کے نرمل ضلع کے مدهول منڈل میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے اپنی نند پر چاقو سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا ۔ مقامی افراد کے مطابق یہ واقعہ مدهول منڈل کے سائی مادھو نگر علاقے میں پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ایس بی آئی کے ملازم ہنمنت راو کی بیوی اشوینی نے چہارشنبہ کی دوپہر بُرقعہ پہن کر اپنی نند کے گھر میں داخل ہوئی اور اس پر چاقو سے حملہ کردیا ۔
واقعہ کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے خاتون کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر بھینسہ کے سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بہتر علاج کے لئے انہیں ایک پرائیویٹ ہاسپٹل منتقل کر دیا۔
پولیس نے حملہ آور اشوینی کو گرفتار کر لیا اور جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ مدهول کے سی آئی ملیش نے کہا کہ حملہ کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں