کوہلی نے سوشیل میڈیا سے کمائی پر خاتوموشی توڑدی

[]

نئی دہلی: ویراٹ کوہلی کے مداحوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ وہ میدان کے اندر اور باہر بہت مشہور ہیں۔ سوشل میڈیا اس کا ثبوت ہے۔ وہ انسٹاگرام پر ہندوستان کے سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے کھلاڑی ہیں۔

 حال ہی میں سوشل میڈیا سے کوہلی کی کمائی کے حوالے سے خبریں سامنے آئی تھیں جس پر اب کوہلی نے بیان دیاہے۔ کوہلی نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا سے ان کی کمائی کی خبریں درست نہیں ہیں۔

کئی رپورٹس میں ہوپر ہیڈ کوارٹر کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیاکہ کوہلی ایک انسٹاگرام پوسٹ سے 11.45 کروڑ روپے کماتے ہیں۔ کوہلی نے اس رپورٹ کو غلط قرار دیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کرکے اس کی تردید کی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا کہ کوہلی انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے ایشیائی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے کرکٹر بھی ہیں۔

اس رپورٹ کے مطابق پرتگالی فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ سے سب سے زیادہ کمائی کرنے والے کھلاڑی ہیں۔رونالڈو کے سخت ترین حریف سمجھے جانے والے ارجنٹائن کے لیونل میسی دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویراٹ کے بعد اس فہرست میں دوسرا ہندوستانی نام مشہور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا ہے۔

پرینکا ایک انسٹاگرام پوسٹ سے 4.4 کروڑ روپے کماتی ہیں۔ ویراٹ کوہلی اس وقت بریک پر ہیں۔ وہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر ٹیم انڈیا کے ساتھ گئے تھے۔ ٹسٹ سیریز کھیلنے کے بعد انہوں نے ونڈے سیریز کا صرف ایک میچ کھیلا اور باقی دو میچوں میں آرام کیا۔

 وہ ٹی 20 سیریز میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں ہیں اور فی الحال بریک پر ہیں۔ اس وقفے میں وہ آنے والے دو بڑے ٹورنامنٹس کیلئے خود کو تیار کررہے ہیں۔ ہندوستان کو 30 اگست سے شروع ہونے والے ایشیا کپ میں حصہ لینا ہے جس میں ٹیم انڈیا کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔

 اس کے بعد ہندوستان کیلئے سب سے بڑا چیلنج ونڈے ورلڈکپ ہے جس کی میزبانی ہندوستان کررہا ہے۔ ٹیم انڈیا کیلئے ضروری ہے کہ کوہلی ان دونوں ٹورنامنٹ میں اپنی بہترین فارم میں دکھائے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *