پرانے شہر کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی گانجہ نوشی اور سود خوری کے خلاف سخت مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا

حیدرآباد 10 دسبمر (سفیر نیوز/صدائے حسینی مولانا محمد حسام الدین ثانی عامِل جعفر پاشاہ صاحب جعفر پاشاہ نے اپنی رہائش گاہ، واقع پنجہ شاہ ولایت پر، ساوتھ زون کی ڈی سی پی محترمہ اسنیہا مہرا کی آمد پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مولانا نے پرانے شہر کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی گانجہ نوشی اور سود خوری کے خلاف سخت مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے محترمہ ڈی سی پی کو عوام سے دوستانہ رویہ اختیار کرنے کی بھی تلقین کی۔

مولانا سید محمد سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ صاحب (صدر بزمِ طارق)
اس ملاقات کے دوران اے سی پی میرچوک ڈویژن اے وینکٹیشورلو اور انسپکٹر میرچوک آر راویندرا کے علاوہ دیگر افراد بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *