[]
نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس جاری ہے اور دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا منگل کے روز بھی شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کا شکار رہے، جس کے باعث دن بھر کوئی کام نہ ہو سکا اور کارروائیاں ملتوی کر دی گئیں۔
لوک سبھا میں دن کی کارروائی کانگریس کے استحقاق کی خلاف ورزی کے نوٹس پر کوئی فیصلہ نہ ہونے کے سبب متاثر ہوئی۔ اپوزیشن نے بی جے پی رکن نشی کانت دوبے کے خلاف استحقاق کی خلاف ورزی کا نوٹس پیش کیا تھا اور الزام لگایا کہ حکمراں جماعت ایوان کی کارروائی کو جان بوجھ کر روک رہی ہے۔ اس دوران کانگریس اراکین نے نعرے بازی کی اور چند اراکین ایوان کے درمیان میں پہنچ گئے۔