[]
حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع کوناسیما میں کار،نہرمیں گرپڑی جس کے نتیجہ میں دو افراد کی موت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ ایک خاندان کار میں وشاکھاپٹنم سے جا رہا تھا تاہم مضافاتی علاقہ چنتاواری پیٹ کے قریب کار نہر میں جا گری۔
اس حادثہ میں خاتون اور دو بچے ہلاک ہوگئے جبکہ خاتون کاشوہر محفوظ رہا۔
مقامی افراد کی مدد سے پولیس نے کار کو نہرسے نکالا۔پولیس کو بیوی اور بڑے بیٹے کی لاشیں مل گئیں۔ ایک اور لاپتہ بیٹے کی تلاش جاری ہے۔