[]
نذمرمل۔ مرکز تعلیمی ترقی برائے اقلیتی طبقات(سی ای ڈی ایم)جامعہ عثمانیہ محکمہ اقلیتی بہبود حکومت تلنگانہ زیر سرپرستی ممتاز ماہر تعلیم و استادالاساتذہ وحرکیاتی شخصیت جناب پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر سی ای ڈی ایم نرمل کے زیر اہتمام محمدیہ ہائی اسکول مولانا آزاد نگر میں موٹیویشنل اسپیکر و کیرئیر کونسلر ,سابقہ ڈائٹ لکچرار،جناب محمد عبدلرشید سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر، پرنسپل عائشہ ڈی ایل ایڈ نظام آباد کاایک توسیعی لیکچر بعنوان “اساتذہ کے اہلیتی امتحان (ٹیٹ)کی تیاری کیسے کریں” منعقد کیا گیا۔
جسمیں انصاراحمد ساحل کوارڈنیٹر نے افتتاحی کلمات ادا کئے اور جناب محمد عبدالرشید کا خیر مقدم کیا۔ جناب محمد عبدلرشید نے اپنے لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منظم منصوبہ بندی ہی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔جبکہ ہمارے آنکھوں میں سجائے خوابوں تک رسائی کیلئے سخت محنت کلید ہے۔انہوں نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو چاہیئے کہ ٹیٹ کے عین نصاب کے مطابق مضمون واری اور سبق واری تیاری کریں۔درسی کتب کا مطالعہ کرکے اہم نکات کو نوٹ کریں۔صبح کی اولین ساعتوں میں مشکل مضامین کو پڑھا جائے۔سابقہ امتحان کے پرچہ سوالات کی مشق کریں تاکہ سوالات کی نوعیت سے واقف ہوسکے اور اپنی خود اعتمادی میں اضافہ کرسکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم کو کبھی اللہ کی ذات سے مایوس اور نا امید نہیں ہونا چاہیئے۔مستقل مزاجی سے اپنی کوشش کو جاری رکھنا چاہئے۔اس موقع پر جناب محمد عبدلرشید نے بچے کی نشوونما اور علم تدریسیات مضمون کے اہم عنوانات پر موثر پیرائے میں تدریس و تفہیم کی۔اس موقع پر سی ای ڈی ایم ٹیم کی جانب سے جناب محمد عبدل رشید کی تعلیمی خدمات کے پیش نظر گلپوشی و شالپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کی گئی اور انکی خدمات کی سراہنا کی گئی۔اس لیکچر میں مسرز انصار احمد ساحل، شیخ نبی،محمد اسرار،محمدیہ اسکول کے کرسپانڈنٹ, پرنسپل ،ڈائریکٹر محمد عظمت علی،محمد احتشام الدین، سلیم احمدخان ،شیخ اشفاق احمد،محمد اشرف احمد کے علاوہ ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ کے امیدواروں کی کثیر تعداد موجود تھی۔اساتذہ کے اہلیتی امتحان(ٹیٹ) اور ٹیچرز ریکروٹمنٹ ٹسٹ(ٹی آر ٹی) کے امیدواروں نے
شہر نرمل میں سی ای ڈی ایم ٹیٹ کوچنگ سنٹر کی منظوری پر سی ای ڈی ایم کے ذمہ داران جناب ایس اے شکور ڈائریکٹر، جناب ڈاکٹر سید اسرار احمدپراجکٹ آفیسر،جناب عبدلکاظم پراجکٹ اسوسئیٹ آفیسر، محترمہ شیخ کریم النساء اسوسئیٹ آفیسر سے اظہار تشکر کیا۔