راہول گاندھی نے مودی اور اڈانی کا تمثیلی انٹرویو لیا

[]

نئی دہلی: انڈیا بلاک میں شامل بعض جماعتوں کے قائدین نے اڈانی مسئلہ پر پارلیمنٹ کامپلکس میں پیر کے دن احتجاج کیا۔ راہول گاندھی نے اس مسئلہ پر کانگریس ارکان سے تمثیلی انٹرویو لیا جو وزیراعظم نریندر مودی اور صنعتکار گوتم اڈانی کے ماسک لگائے ہوئے تھے۔

پارلیمنٹ کے مکردوار کے باہر یہ انٹرویو لیا گیا۔ ملیکارجن کھرگے اور دیگر اپوزیشن ارکان ِ پارلیمنٹ نے مودی اڈانی ایک ہیں اور ہمیں انصاف چاہئے کے نعرے لگائے۔ بعدازاں راہول گاندھی نے مودی اور اڈانی کا ماسک لگائے کانگریس قائدین سے انٹرویو لیا۔

 انہوں نے اڈانی کا ماسک لگائے رکن سے پوچھا کہ پارلیمنٹ کیوں نہیں چلنے دی جارہی ہے‘ اس پر اس رکن نے جواب دیا کہ ہمیں امیت بھائی سے پوچھنا ہوگا جو لاپتہ ہیں۔

 اسی دوران مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے راہول گاندھی کے اس احتجاج پر تنقید کی اور انہیں کامیڈی کنگ قراردیا جو اپنی معنویت برقرار رکھنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی وہی کررہے ہیں جو وہ اچھی طرح کرسکتے ہیں۔ وہ اسٹانڈاَپ کامیڈی کررہے ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *