[]
حیدرآباد کے کوٹھی علاقے میں، ڈی ایم ای دفتر کے احاطے میں پیر کے روز آشا ورکروں نے احتجاج کیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی طرف سے کیے گئے وعدے کے مطابق انہیں ماہانہ 18,000 روپے کا مقررہ مشاہرہ دیا جائے۔
کانگریس حکومت کی طرف سے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدوں کو فوری پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے، آشا ورکروں نے زبردست مظاہرہ کیا۔
احتجاج کے دوران دفتر کے باہر کشیدگی پیدا ہو گئی پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوشش کی تو آشا ورکروں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ہوئی
۔ اس دوران، ایک آشا ورکر نے سلطان بازار کے سی آئی سرینواس چار پر طمانچہ رسید کردیا ۔جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پولیس نے آشا ورکروں کو حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا۔
آشا ورکر کے اس رویے کے پیچھے کی وجوہات کا پتا لگانا ابھی باقی ہے۔ یہ واقعہ علاقے میں کافی توجہ حاصل کر رہا ہے۔