حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ ایسٹس پروٹیکشن ایجنسی (حائیڈرا) کے پرجاوانی پروگرام کے پہلے دن 83 شکایات موصول ہوئی ہیں۔ مختلف علاقوں کے مکینوں نے اپنی شکایات پیش کرنے کے لئے بدھا بھون میں واقع حائیڈرا کے دفتر پر بڑی تعداد میں پہنچے۔ حائیڈرا کمشنر اے وی رنگناتھ نے شکایات کے ازالہ کے عمل کی نگرانی کی۔
انہوں نے شکایت کنندگان کے ساتھ بات چیت کی، ان کے مسائل کو سمجھا اور فوری طور پر مقامی حکام سے رابطہ کیا تاکہ ان کا حل تلاش کیا جا سکے۔ کیی لوگوں نے حائیڈرا کے دائرہ اختیار سے باہر کی شکایات داخل کی جنہیں شائستگی کے ساتھ ری ڈائریکٹ کیا گیا، جبکہ دیگر محکموں سے متعلق شکایات کو متعلقہ حکام تک پہنچایا گیا۔
شکایات کے ازالے کے لیے تین ہفتہ کی ٹائم لائن دی گئی۔ عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ پیروی کریں اور شکایات کو موثر طریقہ سے حل کرنے کو یقینی بنائیں۔ متعدد شکایات میں پارکوں، جھیلوں اور عوامی استعمال کے لئے بنائے گی۔
سرکاری املاک پر تجاوزات کو اجاگر کیا گیا۔ مثال کے طور پر، ریٹائرڈ سپاہی پی سیتا رما راجو نے الزام لگایا کہ ایک مقامی خاتون نے ان کے علاقہ میں سرکاری الاٹ شدہ مکان اور ایک پارک پر قبضہ کر رکھا ہے۔ مکیش کمار کی ایک اور شکایت میں جواہر نگر میں سرکاری اراضی کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف ہوا ہے جو اب 6,000 ایکڑ سے کم ہو کر صرف 2,500 ایکڑ رہ گئی ہے۔
چندر نگر کے رہائشیوں نے شکایت کی کہ بغیر ٹریٹمنٹ شدہ سیوریج کو نئی جھیلوں میں چھوڑا جا رہا ہے، جو کہ نمایاں سرمایہ کاری کے باوجود انہیں دوبارہ آلودہ جگہوں میں تبدیل ہوتی جا رہی ہے۔ جعلی لے آؤٹ اور عوامی مقاصد کے لئے مختص اراضی کی غیر مجاز فروخت کی شکایات بہت زیادہ داخل کی کئی۔ چلکل گوڈا اور اپل علاقوں میں فلڈ واٹر چینلز پر تجاوزات کو بھی منظر عام پر لایا گیا۔