اسمبلی اجلاسکے دوران پولیس نے احتجاج کرنے والے بی آر ایس ایم ایل ایز کو گرفتارکرلیا۔
حیدرآباد۔9ڈسمبر(سفیر نیوز) اسمبلی اجلاس سے قبل بھارتیہ راشٹریہ سا میتی نے”دیکشا وجے دیوس” کے موقع پر بی آر ایس ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز نے گن پارک میں شہیدوں کے ستون پر تلنگانہ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں، چیف منسٹر ریونت ریڈی اور اڈانی کی تصاویر کے ساتھ بنی ٹی شرٹس پہن کر اسمبلی کی طرف روانہ ہوئے۔پیر کی صبح “دیکشا وجے دیوس” کے موقع پر بی آر ایس ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز نے گن پارک میں شہیدوں کے ستون پر تلنگانہ شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ بعد ازاں، چیف منسٹر ریونت ریڈی اور اڈانی کی تصاویر کے ساتھ بنی ٹی شرٹس پہن کر اسمبلی کی طرف روانہ ہوئے۔
اس دوران اسمبلی کے گیٹ نمبر 2 پر پولیس نے انہیں روکا اور اڈانی و ریونت کی تصاویر کے حامل ٹی شرٹس پہننے پر اعتراض ظاہر کیا۔ اس واقعہ سے وہاں کچھ دیر کے لیے کشیدگی کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اسمبلی کا سرمائی اجلاس میں شرکت کریں بغیر کسی مرکزی اپوزیشن کو اجلاس میں شرکت کیلئے جانے والے بی آر ایس ایم ایل ایز اور ایم ایل سیز کو پولیس نے روکا اور گرفتار کر لیا۔ بعد ازاں کے ٹی آر، کویتا اور دیگر پارٹی نمائندوں کو پولیس کی گاڑیوں میں وہاں سے منتقل کیا گیا۔