سنبھل جامع مسجد کی رپورٹ آج بھی نہیں ہو سکی پیش، ایڈووکیٹ کمشنر نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت طلب کیا

[]

واضح رہے کہ سنبھل جامع مسجد میں ہریہر مندر ہونے کا دعویٰ عدالت میں پیش کیے جانے کے بعد مسجد میں کیے گئے دو مراحل کے سروے کی رپورٹ 29 نومبر کو داخل کی جانی تھی، لیکن رپورٹ تیار نہ ہونے کے سبب عدالت نے 10 دنوں کا وقت دیا تھا۔ آج (9 دسمبر) ایڈووکیٹ کمشنر کے ذریعہ سیل بند لفافے میں رپورٹ پیش کی جانی تھی، لیکن انھوں نے طبیعت خراب ہونے کا حوالہ دے کر مزید 15 دنوں کا مطالبہ کیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *