شام کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے ہنگامی میٹنگ طلب کی

[]

شام میں بغاوت کے بعد پیدا ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے آج ایک ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ میٹنگ میں شام کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور اس سے متعلق اہم اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

8 دسمبر کو شام کے باغی گروپوں نے راجدھانی دمشق پر قبضہ کرلیا جس سے بشارالاسد کے 24 سالہ طویل اور ان کے خاندان کے 50 سال کے دور حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔ سب سے بڑے باغی گروپ حیۃ التحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کی قیادت میں باغیوں نے دمشق میں دستک دی، جس کے بعد صدر اسد کو ملک چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *