[]
ماسکو: روس کے کیمیروو علاقے میں آلارڈینسکایا کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے بعد 120 لوگوں کو نکالا گیا ہے. یہ اطلاع روسی ایمرجنسی منسٹری (ای ایم ای آر کام) نے ٹیلی گرام پر دی ہے۔
وزارت نے بتایا کہ “کان کنوں کو کزباس میں آلارڈینسکایا کان سے نکالا گیا۔ کیمیروو کے علاقے میں ایک کوئلے کی کان میں آگ لگ گئی۔
روسی ایمرجنسی کی وزارت کے ملازمین نے 120 افراد کو بچایا، دو زخمیوں کو ڈاکٹروں کے حوالے کیا۔
وزارت نے کہا کہ اس کے 44 اہلکار اور 9 آلات جائے وقوعہ پر کام کررہے ہیں۔