[]
حیدرآباد: تلنگانہ کے وقار آباد ضلع کے بومراس منڈل کے پیٹ تنکی میٹلہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی ارباز قریشی کو ایک نادر موقع ملا ہے۔ انہیں مشہور آئی ٹی کمپنی ایمیزون میں اپلائیڈ سائنٹسٹ کے طور پر دو کروڑ روپے سالانہ تنخواہ کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔
ارباز قریشی نے 2019 میں IIT پٹنہ سے کمپیوٹر سائنس میں بی ٹیک مکمل کیا اور پھر فرانس کے معروف مشین لرننگ ماہر گیل ڈایاس کے ساتھ تین ماہ تک انٹرن شپ کی۔ اس کے بعد انہوں نے بنگلور میں مائیکروسافٹ ریسرچ میں دو سال تک کام کیا۔ 2023 میں انہوں نے یونیورسٹی آف میساچوسٹس، USA سے آرٹیفیشل انٹلی جینس اور مشین لرننگ میں ایم ایس کی ڈگری حاصل کی۔
ارباز قریشی کے والد، یاسین قریشی، اس وقت ایکسائز کے جوائنٹ کمشنر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔