حکومتیں بدلتی رہتی ہیں، مگر عوامی مسائل اپنی جگہ برقرار رہتے ہیں۔ سی پی ایم کے سابق رکن اسمبلی ٹی ویرا بھدرم

[]

سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری اور سابقہ رکن اسمبلی کھمم، ٹی ویرا بھدرم نے کھمم کے سینٹ میری ہائی اسکول گراؤنڈ میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بی آر ایس اور کانگریس حکومتوں پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کی دس سالہ حکومت میں عوامی مسائل کو نظر انداز کیا گیا اور ایک آمرانہ طرز حکمرانی اپنائی گئی۔

 

انہوں نے کانگریس حکومت پر بھی نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے قبل کیے گئے چھ ضمانتوں پر ایک سال گزرنے کے باوجود عمل نہیں ہوا۔ کسانوں اور خواتین کے لیے وعدہ کی گئی مالی امداد بھی فراہم نہیں کی گئی۔ مزید برآں، ایس سی، ایس ٹی طبقے کے زمینوں کے پٹے دینے کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا۔

 

ٹی ویرا بھدرم نے خبردار کیا کہ اگر کانگریس حکومت نے غریبوں کی زمینیں واپس لینے کا عمل جاری رکھا تو سی پی ایم ریاست گیر سطح پر زبردست احتجاج کرے گی۔ انہوں نے زور دیا کہ سی پی ایم ہمیشہ عوام کے حقوق کی جدوجہد میں سب سے آگے رہی ہے۔ اس جلسے سے دیگر مقامی اور قومی قائدین نے بھی خطاب کیا، اور عوامی مسائل پر حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کیا۔

 

جلسے سے قبل سی پی ایم نے کھمم چرچ کمپاؤنڈ سے سینٹ میری ہائی اسکول تک ایک بڑی ریلی نکالی، جس میں عوام اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

 

کھمم ضلع سی پی ایم سکریٹری این ناگیشور راؤ نے بھی خطاب کیا کھمم بلدیہ سابقہ میر محترمہ افروز ثمینہ سی پی ایم پارٹی قائدین اے سریکانت عبد الجبار بابو وکرم کے علاوہ دیگر کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام موجود تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *