[]
ممبئی :مہاراشٹرا اسمبلی میں شیوسینا اودھو ٹھاکرئے گروپ کے واحد مسلم ایم ایل اے ہارون خان نے آج یہاں ریاستی اسمبلی میں نو منتخب ارکین اسمبلی کو دی جانے والی تقریب میں حصہ لیتے ہوئے بسم اللہ الرحمن الرحیم اور الصلاۃ والسلام علیک یا رسول اللہ پڑھ کر حلف لیا۔
ہارون خان ممبئی کے ورسوا نامی علاقے سے سینا کے رکن اسمبلی منتخب ہوئے انہوں نے ہے بی جے پی کی موجودہ رکن اسمبلی ڈاکٹر بھارتی لویکر کو شکت دی تھی ریاستی اسمبلی میں بیشتر مسلم اراکین اراکین نے بسم اللہ پڑھ کر حلف اٹھایا لیکن ہارون خان واحد رکن اسمبلی ہے جنہوں نے جنہوں نے بسم الللہ پڑھنے کے بعد سرکارودوعالم پر درود بھیج کر اپنے عہدئے کا حلف لیا۔