تاریخ کے جھروکوں سے۔ 14 جنوری کو ماضی میں کیا کچھ ہواتھا

نئی دہلی: ہندستانی اور عالمی تاریخ میں 14 جنوری کے چند اہم واقعات حسب ذیل ہیں:۔

1551۔ اکبر کے نو رتن میں سے ایک ابوالفضل کی پیدائش ہوئی۔

1592۔مغل بادشاہ جہانگیز کے دوسرے بیٹے خرّم کی پیدائش ہوئی۔ خرم آگے چل کر شاہ جہاں کے نام سے شادشاہ بنا۔

1641۔ یونائٹیڈ ایسٹ انڈیا کمپنی نے مکہ شہر پر فتح حاصل کی۔

1758۔ انگلینڈ کے شہنشاہ کے ایک حکم نامے کے تحت ایسٹ انڈیا کمپنی کو ہندوستان میں کسی بھی کمپنی یا شہنشاہ کے خلاف جنگ میں لوٹی گئی ملکیت کو رکھنے کا حق ملا۔

1760۔ فرانسیسی جنرل لے لی نے اپنی نوآبادیات پانڈیچری (پڈوچیری) کو برطانوی کپتان آئرے کوٹ کے سپرد کیا۔

1761 ۔ مراٹھوں اوراحمدشاه ابدالی کے درمیان پانی پت کی تیسری لڑائی ہوئی۔

1842۔ عظیم ادیب اور نیشنلسٹ فقیر موہن سیناپتی کی پیدائش ہوئی۔

1851 ۔ مراٹھوں کے آخری پیشوا باجی راؤرگھوناتھ کا انتقال ہوا۔

1867۔ پیرو نے اسپن کے خلاف اعلان جنگ کیا۔

1907۔ کیریبین ملک جمائیکا کی راجدھانی کنگسٹن میں آئے تباہ کن زلزلے سے 1000 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔

1912۔ ریمنڈ پونکارے فرانس کے وزیراعظم بنے۔

1938۔راما کرشن مشن کے نئے بیلور مٹھ کو قائم کیا گیا تھا۔

1943۔ اتحادی ممالک کے لیڈروں نے دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد بلاشرط خودسپردگی پر اتفاق رائے قائم کرنے کے لئے مراقش کے کاسابلانکا میں کانفرنس منعقد ہوئی تھی جس امریکہ صدر فرینکلن روزویلٹ نے حصہ لیا تھا۔

1949۔ جنوبی افریقہ کے ڈربن میں نسلی فسادات میں 142 لوگ مارے گئے۔

1953 ۔ مارشل ٹیٹو یوگوسلاویہ کی پہلے صدر منتخب ہوئے۔

1954۔ مشہور اداکارہ مارلن منرو نے مشہور بیس بال کھلاڑی اور ریڈ کراس کے کارکن جوئے ڈی میگیو سے شادی کی تھی۔ شادی کے نو مہینے کے بعد جوئے کا انتقال ہوگیا تھا۔

1956۔ اردن سرکار نے بغداد معاہدے میں شامل ہونے انکار کردیا۔

1967 ۔اٹلی کے سسلی میں زلزلہ سے 231 لوگوں کی موت ہوئی۔

1969۔ ہندستان کی جنوبی ریاست مدراس کا نام بدل کر تملناڈو رکھا گیا۔

1974۔ عالمی فٹبال لیگ کا قیام عمل میں آیا۔

1975۔ سوویت یونین نے امریکہ کے ساتھ تجارتی سمجھوتہ ختم کیا۔

1980۔ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی نے افغانستان پر دسمبر 1979 میں روس کے حملہ کے بعد ایک قرارداد پاس کرکے غیر ملکی فوجوں کو فوراًافغانستان خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔

1982۔ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی نے 20 نکاتی اقتصادی پروگرام نافذ کیا تھا۔

1982۔ ایس زیڈ قاسم کی قیادت میں 21 ہندوستانی سائنسدانوں کا گروپ پہلی بار کامیابی سے اٹلانٹک پہنچا۔

1986۔وسطی امریکی ملک گواٹے مالا میں آئین نافذ ہوا۔

1990 ۔ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان ویزا کی پابندی ختم ہوئی۔

1994۔ یوکرین، روس اور امریکہ نے ماسكو میں ایٹمی ہتھیار کم کرنے سے متعلق معاہدے پر دستخط کئے۔

1998۔ عظیم گلوکارہ ایم ایس سبا لکشمی کو بھارت رتن سے سرفراز کیاگیا۔

1998۔نوبل انعام یافتہ ماہر معاشیات پروفیسر امرتیہ سین کو ٹرینیٹی کالج کا سربراہ بنایا گیا۔

2000۔ اسٹیو بالمر دنیا کے بہترین کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بنے۔

2001۔ السلواڈور میں آئے زلزلہ میں 234 افراد ہلاک ہو ئے۔

2007۔ نیپال میں عبوری آئین منظور ہوا۔

2011 ۔کیرلا میں سبری مالا کے نزدیک بھگڈر میں 104 عقیدت مندوں کی موت ہوئی۔

2012 ۔عراق کے بصرہ شہر میں خودکش حملہ میں 53 لوگ ہلاک اور 130 زخمی ہوئے۔



ہمیں فالو کریں


Google News

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *