[]
مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے دارالحکومت دمشق پر صیہونی رجیم کے فضائی حملے جاری ہیں۔
میڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے دمشق کے سکیورٹی علاقے پر حملہ کیا جہاں شامی انٹیلی جنس اور کسٹم کی عمارتیں واقع ہیں۔ ان فضائی حملوں کی وجہ سے علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی ہے۔
صیہونی ٹیلی ویژن نے بتایا ہے کہ قابض فوج نے دمشق میں شام کے سائنسی تحقیقی مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے بھی خبر دی ہے کہ اس دوران دمشق کے المزہ ایئرپورٹ اور کفر سوسہ کے اطراف میں دو نئے دھماکوں کی آواز سنی گئی۔