حیدرآباد۔28/نومبر(سفیرنیوز/صدائے حسینی)پیس کمیٹی اور میتھری کمیٹی پی ایس رین بازار کا آج ایک اجلاس الحسنہ فنکشن ہال یاقوت پورہ میں انعقاد عمل میں آیا۔اے سی پی میر چوک ڈیویژن جناب وینکٹیشور راؤ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیس کمیٹی اور میتھری کمیٹی کا کام اور مطلب ایک ہی ہے کمیٹی کے ارکان کا کام ہم پولیس والوں سے رابطہ میں رہنا اور اپنے محلہ اور حلقہ کے حالات سے با خبر رہتے ہوئے امان و امان کو برقرار رکھنا ہے اور انتہائی نہ گزیر واقعات پر پولیس سے راطبہ کرنا ہے انکی خود زمہ داری ہے ہیکہ اپنے محلہ و اپنے علاقوں میں امن و امان کو باقی رکھے۔اے سی پی صاحب نے کہا کہ ہم پولیس والے اپنی ڈیوٹی زمہ داری ایک مددت تک مثلا جب تک ہماری ڈیٹو یہاں ہے ہم نبھاتے ہیں لیکن آپ لوگ یہاں ہمیشہ رہنے والے ہیں آپ کی زیادہ زمہ داری ہیکہ آپ اپنے محلہ و دیگر علاقوں میں امن و امان کو باقی رکھے۔انہوں نے چند روز قبل پیش آنے والے نا خوش گوار واقعہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات سماج میں بد امنی پیدا کرتے ہیں اس طرح کے واقعات پر نظر رکھتے ہوئے پولیس تک پہونچنے سے قبل آپ خود ختم کرسکتے ہیں۔انہوں نے والدین و سماجی کارکنان سے نئی نسل پر خاص نظر رکھنے پر زور دیا کیونکہ نئی نسل بہت جلد بہکاوے میں آتے ہوئے غلط قدم اٹھا رہے ہیں اس طرح کے کئی واقعات رونما ہو چکے ہیں ان پر قابو پانا صرف پولیس ہی نہیں ہم سب کی زمہ داری ہے۔اے سی پی نے کہا کہ اس طرح کے واقعات اگر رونما ہوتے پیں تو پہلے آپ خود اس کا حل نکالنے کی کوشش کرے حل نہ نکل نے کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں انہوں نے گانجہ اور دیگر نشیلی اشیاء کے استعمال میں نئی نسل کی بربادی اور جرائم میں اضافہ پر تشویش کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ نشہ ایسی چیز ہے جو اچھے انسان کو مجرم بنا دیتا ہے۔انسپکٹر رین بازار پی ایس رمیش نائیک نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم یونیفارم کی پولیس ہے اور آپ بغیر یونیفارم کی پولیس ہے آپ کی زمہ داری ہمارے سے زیادہ ہے اور آپ سب کی زمہ داری ہیکہ آپ خود اپنے اپنے محلہ اور علاقوں کے مسائل کو حل کرے مسائل کا حل نہ نکلنے کی صورت میں پولیس سے رابطہ کریں انہوں نے کہا کہ کچھ باہر کے لوگ یہاں آکر ماحول خراب کر رہے ہیں مقامی اور کمیٹی کے زمہ داران کو اس قسم کے لوگوں پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ سماج میں امن و امان برقرار رہسکے۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد کمیٹی کے آئی ڈی کارڈز بھی تقسیم کئے جانے والے ہے انہوں نے آئی ڈی کارڈز کے غیر ضروری استعمال پر تاکید کی۔اجلاس میں کمیٹی کے زمہ داران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جانب سے پولیس کے ساتھ بھر پھور تعاون کا تیقن دیا۔ اجلاس میں مدن لال ڈی آئی رین بازار پی ایس کے علاوہ کمیٹی کے زمہ داران نے شرکت کی۔