حضرت آیت الله العظمی جوادی آملی مَدَّ ظِلُّہُ العالی کے دستِ مبارک سے مولانا سید ضیاء حسین کی عمامہ گزاری

بہ سلسلے یومِ ولایت عید غدیر مرجع تقلید جہان تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جواد آمُلی مَدَّ ظِلُّہُ العالی کے ہاتھوں انہی کے گھر قم ال مقدّس پر مولانا سید ضیاء حسین جعفری کی عمامہ پوشی (عمامہ گذاری) کی گئی۔مولانا سید ضیاء حسین مدرسہ مبارک حجتیہ کے طالب علم ہیں۔ انہیں المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کی جانب سے سند ( مجوز )حاصل ہونے کے بعد یہ عمامہ پوشی کی گئی۔ اس موقع پر آیت اللہ العظمیٰ عبداللہ جواد آمُلی مَدَّ ظِلُّہُ العالی نے دعاوں سے نوازا اور مکتب اہل بیت کی ترویج کی نصیحت کی۔ انہوں نے مولانا سید ضیاء حسین کی توفیقات اور ترقی کے لئے بھی دعا کی۔

اس محفل میں حجۃ الاسلام والمسلمین آغا عبداللہ پور سید جعفر حسین صداۓ حسینی، جو کہ سید ضیاء حسین کے والد ہیں، بھی موجود تھے اس خوشی کے موقع پر خدا کا شکر بجا لاتے ہوئے روپڑے اور ایت اللہ ال عظمٰی جواد املی مَدَّ ظِلُّہُ العالی کی بزم میں شرکت رحمت خدا رہی اور ضیاء حسین کے لیے خاص وقت دیا یہ امتیاز ایک طالب کے لیے عظیم نعمت ہے کے ایت اللہ العظمٰی نے انکی عمامہ پوشی کی اور انکے لیے دعائیں کی۔ ۔اس پرنور محفل ایک یادگار رہی۔اِمام حسین ع کے جو بھی خادم ہوتے ہیں انکو مولا حسین ع مقام عطا کرتے ہیں

آیت اللہ العظمیٰ جواد آمُلی مَدَّ ظِلُّہُ العالی
ایک عارف کامل اور جہان اسلام کی ممتاز شخصیت ہیں۔ آپ کی تفسیر قرآن “التفسیر تسنیم” عالم اسلامی میں ایک بڑا مقام رکھتی ہے۔ امام خمینی (رہ) نے آپ کو سوویت یونین (روس) کے لئے سفیر بنا کر اس وقت کے صدر گورباچوف کو دعوت اسلامی پہنچانے کے لئے روانہ کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *