جب عدالت نے زیر سماعت قیدی کے مقدمے کی تاریخ ملتوی کی تو کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد ملزم نے دروازے پر کھڑے رہ کر چپل پھینکی جو کمرہ عدالت میں ایک میز سے ٹکرائی۔
مہاراشٹرا کے تھانہ ضلع کی ایک مقامی عدالت میں قتل کے معاملے میں گرفتار ایک زیر سماعت قیدی نے مقدمہ کی کاروائی ملتوی کئے جانے سے دل برداشتہ ہوکر جج کی جانب چپل پھینک کر ماری۔ تفصیلات کے مطابق ملزم کرن سنتوش بھرم، کو 2012 میں قتل کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اس کے خلاف قتل کا مقدمہ زیر سماعت تھا-
گزشتہ کل ملزم کو ڈسٹرکٹ اینڈ ایڈیشنل سیشن جج آر جی واگھمارے کی عدالت میں پیش کیا گیا جب عدالت نے اسکے مقدمے کی تاریخ ملتوی کی تو کمرہ عدالت سے نکلنے کے بعد ملزم نے دروازے پر کھڑئے رہ کر چپل پھینکی جو کمرہ عدالت میں ایک میز سے ٹکرا گئی۔
بعد ازاں عدالتی حراست میں موجود ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا اور مقامی عدالت سے اسکی پولیس تحویل حاصل کی-
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔