مدھیہ پردیش میں کرسمس پر اسکولی بچے سانتا کلاز نہیں بن سکیں گے، والدین سے لینی پڑے گی اجازت

کرسمس سے ٹھیک پہلے، مدھیہ پردیش کی ایک کمیشن نے ایک اہم ہدایت جاری کی ہے، جس کے مطابق بچوں کو کوئی بھی ملبوسات پہنانے سے پہلےاسکولوں کو والدین سے تحریری اجازت لینی ہوگی۔

<div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اےاین ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل علامتی تصویر آئی اےاین ایس</p></div>

فائل علامتی تصویر آئی اےاین ایس

user

مدھیہ پردیش میں 25 دسمبر کو کرسمس کے تہوار سے پہلے ایک حکم جاری کیا گیا ہے۔ چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن نے حکم دیا ہے کہ اسکولوں کو مسیحی تہواروں کے موقع پر طلباء کو سانتا کلاز بنانے کی اجازت دینے سے پہلے والدین سے تحریری اجازت لینا ہوگی۔ چائلڈ کمیشن کا کہنا تھا کہ یہ قدم کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

درحقیقت کرسمس کے موقع پر طلباء سانتا کلاز کا لباس زیب تن کر کےا سکولوں میں منعقد ہونے والے پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ لیکن مدھیہ پردیش کے چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن نے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور ریاست کے تمام ضلع کلکٹروں کو ایک خط جاری کیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی بھی اسکول کرسمس کے تہوار کے دوران طلباء کو سانتا کلاز کا لباس پہننے کو کہے  تو اس کو پہلے طلباء کے والدین سے تحریری طور پر اجازت لینی ہوگی۔

اب اس حکم کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ کرسمس کے تہوار کے پیش نظر بچوں کو سانتا لباس پہنانے کی روایت پر کوئی اثر پڑتا ہے یا نہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسی طرح کا ایک حکم سال 2023 میں بھی جاری کیا گیا تھا، جس میں اسکولوں میں بچوں کو کسی بھی قسم کا لباس پہننے پر مجبور کرنے سے منع کیا گیا تھا۔ اس کے لیے اسکولوں کو والدین سے تحریری اجازت لینے کا بھی حکم دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *