[]
نئی دہلی: ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 لوک سبھا سیٹوں کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ اس مرحلے میں راہل گاندھی اور ہیما مالنی سمیت کئی اہم شخصیات کی ساکھ داؤ پر لگی ہوئی ہے۔
دریں اثنا، ’’راہل گاندھی نے کہا کہ میرے پیارے ہم وطنو! آج اس تاریخی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ہے جو ملک کی تقدیر کا فیصلہ کرنے جا رہا ہے۔ آپ کا ووٹ فیصلہ کرے گا کہ اگلی حکومت ‘چند ارب پتیوں’ کی ہوگی یا ‘140 کروڑ ہندوستانیوں’ کی؟ لہٰذا ہر شہری کا فرض ہے کہ آج گھر سے باہر نکلے اور آئین کا سپاہی بن کر جمہوریت کے تحفظ کے لیے ووٹ ڈالے۔‘‘