[]
حیدر آباد: صدر شعبہ اردو ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ کے بموجب کوٹھی ویمنس کالج (تلنگانہ مہیلا وواودیالیم) میں سال 2024-25ء کے لئے انگلش میڈیم بی اے کورس میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
طالبات حسب ذیل مضامین جنرل انگلش، پولیٹکل سائنس، جغرافیہ، پبلک ایڈمنسٹریشن اور سائکالوجی کے ساتھ سکینڈ لینگویج اردو اور ماڈل لینگویج اردو لے کر بہ آسانی ڈگری مکمل کرسکتی ہیں۔
کوٹھی ویمنس کالج حیدر آباد کا ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے جہاں طالبات کی بہترین تعلیم اور تربیت کے ساتھ روزگار کے لئے مؤثر نمائندگی بھی کی جاتی ہے۔
خواہشمند طالبات فون نمبرات 7097417802 یا 9700115517 پر ربط پیدا کرسکتی ہیں۔