منموہن سنگھ کے انتقال سے قوم ایک بلند پایہ سیاست داں سے محروم ہوئی ہے: منوج سنہا

سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہندوستان کی ترقی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ نے بحیثیت وزیر اعظم قوم کی تعمیر کے لئے جرات مندانہ اقدامات کئے۔

بتادیں کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ جمعرات کی شام دہلی میں 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

منوج سنہا نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں منموہن سنگھ کے اہل خانہ اور مداحوں سے دلی تعزیت کرتا ہوں دعا کرتا ہوں کہ خدا انہیں یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، اوم شانتی۔

انہوں نے کہا: ‘عوامی خدمت میں اپنے طویل کیریئر کے دوران، ڈاکٹر منموہن سنگھ جی نے ہندوستان کی ترقی میں انتہائی اہم شراکت کی’۔

ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘بحیثیت وزیر اعظم انہوں نے قوم کی تعمیر کے لئے جرات مندانہ اقدامات کئے۔

ان کے انتقال سے قوم ایک بلند پایہ سیاست دان اور ایک ممتاز روشن خیال سے محروم ہوگئی ہے’۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *