حیدرآباد میں تھیلے سے دستیاب نعش کو معمہ حل۔ بیوی ہی قاتل نکلی

حیدرآباد: حیدرآباد کی میلاردیوپلی پولیس نے پلاسٹک کے تھیلے میں دستیاب نعش کا معمہ حل کرلیا۔ میلاردیوپلی کے انسپکٹر نریندر کے مطابق اس مہینے کی 24 تاریخ کو میلاردیوپلی، درگا نگر میں سڑک کے کنارے نالے سے ایک تھیلہ سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی تھی

 

جو انتہائی مسخ شدہ حالت میں تھی۔ پولیس نے دو دن میں کیس کا سراغ لگا لیا اور مقتول کی بیوی اور اس کی بہن کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق ریاست بہار سے تعلق رکھنے والا محمد ممتاز عالم عمر(40) سال دو سال قبل اپنی بیوی روشن خاتون اور چار بچوں کے ساتھ شہر منتقل ہوا اور میلاردیوپلی میں مقیم تھا۔ ممتاز عالم چکن سنٹر میں کام کرتا اور اپنی آمدنی شراب نوشی میں اڑا دیا کرتا تھا۔شوہر کی

 

مسلسل ہراسانی سے اس کی بیوی تنگ آچکی تھی۔ 20 ڈسمبر کو ممتاز عالم حالت نشہ میں گھر پہنچا جس پر اس کی بیوی نے اپنے شوہر پر اپنی بہن ریحانہ بی بی کے ساتھ ملکر اپنے شوہر پر لاٹھی سے حملہ کرکے اس کا گلا پلنگ کی نوار سے گھونٹ کر قتل کردیا۔ قتل کے بعد دونوں بہنوں نے مل کر نعش کو تھیلے میں ڈال دیا اور آدھی رات کو ایک آٹو کرائے پر لے کر درگا نگر پہنچے جہاں انھوں نے نعش کو پھینک کر راہ فرار اختیار کی۔

 

پولیس نے اس معاملہ کی باریک بینی سے جانچ کرتے ہوئے روشن خاتون اور اس کی بہن کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا۔

 

 

k

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *