اسنیہا مہرہ ڈی سی پی ساؤتھ زون مقرر

[]

حیدرآباد۔ اسنیہا مہرہ آئی پی ایس حیدرآباد ساوتھ زون کی نئی ڈی سی پی ہوں گی۔واضح رہے کہ مرکزی الکشن کمیشن نے ڈی سی پی ساوتھ زون پی سائی چیتنیہ آئی پی ایس کا تبادلہ کرنے کے احکام جاری کئے تھے

 

اور انہیں ڈی جی پی آفیس سے اٹاچ کرتے ہوئے ہدایت دی تھی کہ اپنے جونئیر عہدیدار کو فوری طور پر اپنے عہدہ کا جائزہ حوالہ کردیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے اسنیہا مہرہ کو ڈی سی پی ساؤتھ زون کی ذمہ داری سونپی گئی۔

 

الیکشن کمیشن نے اسنیہا مہرہ کو ہدایت دی کہ وہ جمعہ 26 اپریل کو 11 بجے سے قبل اپنے عہدہ کا جائزہ حاصل کر لیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *