نظام آباد میں بی آر ایس کے حرکیاتی کارپوریٹر  ببلو خان کی کانگریس  میں شمولیت 

[]

 

نظام آباد 25/ اپریل (اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد میونسپل کارپوریشن کے بی آر ایس پارٹی کے حرکیاتی کارپوریٹر ڈیویژن 56 ببلو خان نے آج سی ایم کیمپ آفس پہونچ کر کانگریس میں شمولیت اختیار کی محمد علی شبیر مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیت و کمزور طبقات ، مہیش کمار گوڑ صدر پی سی سی و رکن کونسل طاہر بن حمدان صدر نشین تلنگانہ اردو اکیڈمی نے ببلو خان کو پارٹی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں شامل کیا

 

قبل از ببلو خان نے محمد علی شبیر کی شالپوشی کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے تہنت کی علاوہ ازیں ببلو خان نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے ملاقات کی چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے ببلوخاں کی کانگریس پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی یہاں اس بات کا ذکر ہے محل نہ ہوگا کہ ببلو خان کا شمار سابقہ رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالا گنیش گپتا و رکن کونسل کے کویتا کے قریبی حامیوں شمار کیا جاتا ہے ببلو خان کی کانگریس پارٹی میں شمولیت پر ان کے احباب حلقہ نے مبارکباد پیش کی ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *