[]
کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا، ’’آج مدھیہ پردیش کے مورینہ جا رہے وزیر اعظم مودی سے ہمارے کچھ سوالات ہیں۔ مورینہ میں فوجی بھرتی کے حوالہ سے بی جے پی کے بڑے بڑے دعووں کا کیا ہوا۔ مدھیہ پردیش کے گاؤں میں اب بھی پانی اور صاف صفائی جیسی بنیادی سہولیات کا فقدان کیوں ہے؟ مورینہ ہندوستان کی بجلی چوری کی راجدھانی کیوں بن گیا ہے؟