پاکستانی قومی اسمبلی کے بعد وفاقی کابینہ بھی تحلیل کردی گئی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابینہ ڈویژن نے وفاقی کابینہ کی تحلیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی 83 رکنی کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

اس حوالے سے 33 وفاقی وزرا، 7 وزیرِ مملکت، 5 مشیر اور 38 معاونین خصوصی کو ڈی نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدرِ مملکت عارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کردی تھی جس کے ساتھ ہی وفاقی کابینہ اور حکومت تحلیل ہوگئی تھی۔

وزیراعظم نے 12 اگست کو مدت پوری ہونے سے قبل قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری دستخط کر کے صدر کو منظوری کیلئے بھیجی تھی۔

یاد رہے کہ صدر کے دستخط کرتے ہی قومی اسمبلی اور وفاقی کابینہ تحلیل ہوگئی ہے تاہم نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *