حیدرآباد۔ ڈی سی پی ساؤتھ زون کا اچانک تبادلہ

[]

حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں خدمات انجام دینے والے ایک عہدیدار کا اچانک تبادلہ کر دیا گیا۔ مرکزی الیکشن کمیشن کی ہدایت پر تلنگانہ حکومت نے ڈی سی پی ساؤتھ زون سائی چیتنیہ نے آئی پی ایس کا تبادلہ کر دیا ہے۔

 

مرکزی الیکشن کمیشن نے چیف سکریٹری شانتی کماری کو ہدایت دی کہ ڈی سی پی ساؤتھ زون کا جائزہ فوری طور پر کسی اور عہدیدار کے حوالے کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ڈی سی پی ساؤتھ زون کو لوک سبھا انتخابات کے اختتام تک انتخابات سے متعلق کام تفویض نہیں کیا جانا چاہیے۔ انھیں ڈی جی پی آفیس سے اٹاچ کردیا گیا ہے۔

 

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بی جے پی قائدین کی جانب سے الیکشن کمیشن سے کی گئی شکایت کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاہم اس بات کا الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *