[]
یہ واقعہ پٹنہ کے پونپون علاقہ میں پیش آیا۔ واقعہ کے دوران سوربھ کمار کے ساتھ موجود شخص کو بھی گولی لگی ہے۔ جے ڈی یو لیڈر کے قتل کے بعد حامیوں میں بھاری غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ مشتعل حامیوں نے کافی ہنگامہ کیا۔
سوربھ کمار نتیش کمار کی پارٹی جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے نوجوان لیڈر تھے۔ رپورٹ کے مطابق انہیں بائیک سوار چار افراد نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔ سوربھ کمار کے سر میں دو گولی ماری گئی۔ جبکہ ان کے ساتھ مُنمُن کو تین گولی مار گئی۔ زخمی حالت میں دونوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ڈاکٹروں نے سوربھ کمار کو مردہ قرار دے دیا اور ان کے ساتھ مُنمُن کا سنگین حال میں علاج چل رہا ہے۔