اتفاقی طور پر بندوق چلنے سے سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی موت _ تلنگانہ کے کوتہ گوڑم ضلع میں واقعہ

[]

کھمم _ 24 اپریل ( اردولیکس) : سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ کمانڈنٹ شیشاگیری راؤ کی اتفاقی طور پر بندوق چلنے کی وجہ سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ تلنگانہ کے پسوگپا کی 81ویں بٹالین، چرلا منڈل، کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آیا۔

 

تفصیلات کے مطابق شیشاگری راؤ قریبی جنگل میں تلاشی مہم میں حصہ لے کر واپس ہورہے تھے کہ واپسی کے دوران وہ پھسل کر گرپڑے ۔ اسی دوران میں ان کے پاس موجود اے کے 47 بندوق چل گئی  اور گولی سینے کے نچلے حصے میں جا لگی۔ اس واقعہ کے بعد شیشاگیری  بے ہوش ہوگئے ۔ انھیں شدید زخمی حالت میں  باقی جوان بیس کیمپ لائے۔ وہاں سے 73 کلومیٹر دور بھدراچلم ایریا اسپتال لے جا رہے تھے کہ راستے میں ہی ان کی موت ہو گئی۔ شیشاگیری اے پی کے اننت پورم ضلع کے رہنے والے تھے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *