منی پور میں پھر تشدد، ناگالینڈ سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر آئی ای ڈی دھماکہ

[]

بہرحال، منی پور میں نسلی تشدد متاثرہ کانگپوکپی ضلع میں قومی شاہراہ-2 پر آئی ای ڈی دھماکہ ایک پل کے پاس ہوا جس سے وہ پل تباہ ہو گیا۔ اس وجہ سے علاقہ میں آمد و رفت متاثر ہو گیا ہے۔ ایک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ دھماکہ رات تقریباً 12.45 بجے سپرمہینا اور کوئبرو لیکھا کے درمیان موجود پل پر ہوا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اس دھماکہ میں کسی کے ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے۔ جس پل کے پاس دھماکہ ہوا، اس کے دونوں سرے پر گڈھے اور شگاف دیکھے گئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *