حیدرآباد: چین میں پھیلے وائرس کے تناظر میں عوام میں پائی جانے والی تشویش کے دوران تلنگانہ کے وزیر صحت دامودر راج نرسمہا نے عوام کو مشورہ دیا کہ خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری طبی سہولیات اور وسائل کے ساتھ تیار ہے
اور دیگر ریاستوں کے ساتھ مل کر وائرس کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ وزیر صحت نے بتایا کہ ریاستی محکمہ صحت کے عہدیدارپیشرفت کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے مرکزی حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا پر غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات نہ پھیلائیں جس سے لوگوں میں اس وائرس
کے سلسلہ میں غیر ضروری خوف پیدا ہو۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت ایسے اقدامات کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔