تیز رفتار کار سرک پر ٹہری کنٹینر میں گھس گئی، میاں بیوی ہلاک (خوفناک ویڈیو وائرل)

[]

حیدرآباد: سڑک حادثات کو روکنے کیلئے چاہے جتنے بھی اقدامات کیے جائیں، ریاست میں کچھ جگہوں پر سڑکیں اب بھی خون آلود ہیں۔ تیز رفتاری اور لاپرواہی کے باعث حادثات رونما ہوتے ہیں۔ حال ہی میں سوریا پیٹ ضلع میں ایک سنگین وخوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔

 موناگلا منڈل کے مکندا پورم میں ایک تیزرفتار کارسڑک پر ٹہرے ہوئے  کنٹینر میں گھس گئی۔ اس واقعہ میں کار میں سوار دو افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ مرنے والوں کی شناخت سمینی نوین راجہ (29) سمینی بھارگوی (24) کے طور پر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اس جوڑے کی شادی کو 2 سال ہوچکے ہیں۔ نوین راجہ وجئے واڑہ کے ایک پرائیوٹ کالج میں بطور لکچرر خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ ہفتہ کے آخر میں حیدرآباد آئے تھے۔ شہر سے وجئے واڑہ جاتے ہوئے یہ خوفناک حادثہ پیش آیا۔

کار کے کنینٹر میں دھنس جانے کے باعث لاشوں کو نکالنے میں 2 گھنٹے کا وقت لگا۔ بعد ازاں اس جوڑے کو پوسٹ مارٹم کیلئے کوڈاڈا سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *