ویڈیو: ملائشیائی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کی آپس میں ٹکر، 10 افراد ہلاک

[]

کوالالمپور: ملائیشیا کے پیراک صوبے میں منگل کی صبح ریہرسل کے دوران فوج کے دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے دس افراد ہلاک ہو گئے۔

رائل ملائیشیائی بحریہ نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ مقامی وقت کے مطابق 09.32 پر لوموٹ رائل ملائیشیائی نیول بیس پر فلائی پاسٹ ریہرسل کے دوران ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ ایک ہیلی کاپٹر میں سات اور دوسرے میں تین افراد سوار تھے۔

بیان کے مطابق دونوں ہیلی کاپٹروں میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *