ایم پی و ایم ایل اے کے خلاف 2 ہزار سے زائد مقدمات میں خصوصی عدالت نے سنایا فیصلہ

[]

ایڈووکیٹ وجے ہنساریا نے کہا کہ زیر التوا مقدمات کو تیزی سے نمٹانے اور متعلقہ ہائی کورٹس کی کڑی نگرانی میں مقدمات کی جانچ کے لیے مزید ہدایات دینے کی ضرورت ہے۔ حلف نامے میں بتایا گیا کہ لوک سبھا انتخابات کے پہلے دو مرحلوں میں تقریباً 501 امیدوار ایسے ہیں جن کے خلاف مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پہلے اور دوسرے مرحلے سے متعلق اے ڈی آر کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے وجے ہنساریا نے کہا کہ 2,810 امیدواروں (پہلے مرحلے میں 1,618 امیدوار اور دوسرے مرحلے میں 1,192 امیدوار) میں سے 501 (18 فیصد) امیدواروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج ہیں۔ ان میں سے 327 (12 فیصد) کے خلاف سنگین فوجداری مقدمات (جن میں پانچ سال یا اس سے زیادہ قید کی سزا ہے) درج ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *