[]
ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے بعد بشنوئی گینگ نے پیر کے دن این سی پی شردچندر پوار کے جنرل سکریٹری اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر ڈاکٹر جتیندر اوہاڑ کو نشانہ بنایا۔
اوہاڑ کو آسٹریلیا سے ایک فون کال آئی۔ فون کرنے والے نے خود کو لارنس بشنوئی گینگ کا آدمی بتایا اور جبری وصولی کے طورپر بڑی رقم کی مانگ کی۔
اوہاڑ کے پرسنل موبائل نمبر پر دوپہر 1:30 بجے کے آس پاس فون کال پر خبردار کیا گیا کہ پیسہ نہ ملا تو تمہارا حشر سلمان خان جیسا ہوگا۔
اوہاڑ نے کہا کہ وہ تھانے پولیس کو اس سلسلہ میں لکھیں گے۔ بشنوئی گینگ نے این سی پی۔ ایس پی قائد کو یہ دھمکی سلمان خان کے اپارٹمنٹ کے باہر فائرنگ کے واقعہ کے 8 دن بعد دی۔