[]
حیدرآباد: لوک سبھا انتخابات سے قبل شہر کی پرامن فضاء کو مکدر کرنے شرپسند عناصر کے مذموم منصوبہ کو جوہر نگر پولیس نے اس وقت ناکام بنادیا جبکہ ایک شخص نے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلعم کی شان میں گستاخی کی کوشش کی۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کیس درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جواہر نگرسنتوش نگر کالونی کے بالاجی نگر کا رہنے والا شراون کمار نے فیس بک پر حضرت محمد صلعم کی شبیہ بنانے کی کوشش کی۔
اس شیطانی حرکت کے خلاف بالاجی نگر کے رہنے والے عبدالحمید نے جوہر نگر پولیس میں شکایت درج کروائی جس پر پولیس نے کرائم 439/2024 کے تحت دفعات 295/A 504 IPC کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور ملزم شراون کمار کو گرفتار کرلیا۔
اس واقعہ کے خلاف مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجداللہ خان، خالد سابقہ کارپوریٹر خواجہ بلال اور محمدسلیم لیڈر نے سخت احتجاج کیا ا ور اُنہوں نے کہاکہ ملزم کے خلاف پی ڈی ایکٹ کے تحت کارروائی کرناچاہئے۔