بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کے خلاف کیس درج

[]

حیدرآباد: بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا کے خلاف بیگم بازار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ رام نومی جلوس کے دوران سدی عنبر بازار کی مسجد کی طرف تیر چلانے کا اشارہ کرنا لتا کیلئے مہنگا پڑگیا۔

پولیس ذرائع کے بموجب 17 اپریل کی شام رام نومی جلوس کے دوران بی جے پی امیدوارہ مادھوی لتا نے سدی عنبر بازار کی ایک مسجد پر تیر کا نشانہ لیا تھا ان کے خلاف شیخ عمران ساکن فرسٹ لانسر سید نگر نے بیگم بازار پولیس میں شکایت درج کروائی۔

پولیس نے کل 20 اپریل کو کرائم نمبر 74/2024 میں آئی پی سی کی دفعہ 295A اور 125 آرپی ا یکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس نے دو فرقوں کے درمیان منافرت پھیلانے مذہبی جذبات مجروح کرنے کے تحت یہ مقدمہ درج کیا گیا۔ انسپکٹر وجئے کمار نے یہ بات بتائی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *