مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے امریکا اور اسرائیلی حکومت کے مقابلے میں اسلامی جمہوری ایران کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے اسے ایک عظیم کامیابی قرار دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، عبدالملک الحوثی نے کہا کہ انصاراللہ ہر قسم کی ممکنہ کشیدگی یا غزہ اور مزاحمت کے کسی بھی محاذ کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
انہوں نے خطے کے ممالک کو نشانہ بنانے کی دشمن کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار کرتے ہوئے اسلامی اقوام کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
انصاراللہ کے سربراہ نے امت مسلمہ سے اپیل کی کہ وہ اسلام کے دشمنوں کے سامنے جھکنے کی پالیسی سے نجات حاصل کریں اور آزادی، خودمختاری اور مزاحمت کے لیے جہاد و مزاحمتی محاذ کے ساتھ کھڑے ہوں۔
