گرل فرینڈ سے شادی کیلئے 4 کروڑ کے ہیرے جواہرات اور زیورات کی چوری

گرل فرینڈ سے شادی کیلئے 4 کروڑ کے ہیرے جواہرات اور زیورات کی چوری

نئی دہلی: ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد میں ایک مشہور جیولری شو روم میں بڑی چوری کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کی تفتیش میں حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

 

شو روم میں کام کرنے والے نیتن ورما نامی ملازم نے اپنی گرل فرینڈ کاجل ورما سے شادی کے لیے یہ واردات انجام دی۔پولیس کے مطابق نیتن نے تقریباً ڈیڑھ ماہ پہلے منصوبہ بندی کے تحت شو روم میں ملازمت شروع کی تھی تاکہ دکان کے اندرونی نظام سیکیورٹی انتظامات اور قیمتی زیورات کی جگہ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکے۔

 

12 جون کو اس نے اپنی منگیتر سے شادی کا بہانہ بنا کر شو روم کے عملے کو ایک پارٹی دی جس میں اس کی گرل فرینڈ کاجل ورما اور اس کا باپ بھی شامل تھے۔ اس دوران اس نے کیشیئر گوتم راج کو زیادہ شراب پلا کر اسے مدہوش کردیا اور موقع پا کر چابی حاصل کر لی۔

 

اگلے دن نیتن اپنے ایک دوست کے ساتھ شو روم پہنچا چوری کی ہوئی چابی سے شیٹر کھولا اور اندر داخل ہو گیا۔ صرف 25 منٹ میں پہلی منزل پر موجود سونے ہیرے جواہرات کے تقریباً 4 کروڑ روپے مالیت کے زیورات

 

چوری کر کے فرار ہو گیا۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کرتے ہوئے نوجوان اور اس کی گرل فرینڈ کو گرفتار کرلیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *