سلمان خان، پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب کے پرستار بن گئے

[]

دبئی: بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان، پاکستانی اداکار عمران عباس اور سنجے دت کا بیٹا بھی پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند کے پرستار بن گئے۔

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہونے والی کراٹے کمبیٹ 45 میں پاکستان نے ہندوستان کو 2-1 سے شکست دی۔ پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند نے ہندوستان کے کپتان رانا سنگھ کو فیصلہ کن آخری راؤنڈ میں ہراکر پاکستان کو فتح دلوائی۔

فتح کے بعد پاکستانی کراٹے ماسٹر شاہ زیب رند سے بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ سنجے دت کا بیٹا بھی موجود تھا۔

سلمان خان نے شاہ زیب رند کو گلے لگاکر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ ہر جگہ 20، 20 سکنڈ میں ناک آؤٹ کردیتے ہو یار۔ اداکار نے پاکستانی کراٹے ماسٹر سے سنجے دت کے بیٹے کا تعارف بھی کرایا۔

میچ کے اختتام پر شاہ زیب سے سوال کیاگیا کہ انہوں نے دونوں ممالک کے پرچم کیوں اٹھا رکھے ہیں جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’ہم دشمن نہیں ہیں، ہم دوست ہیں! اس فائٹ کا مقصد دونوں ممالک کے روابط کو قریب لانا ہے‘۔

شاہ زیب نے فائٹ کیلئے دبئی آنے پر پاکستانی اداکار عمران عباس کا بھی شکریہ ادا کیا جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان سے متعلق کہاکہ آپ کو دیکھ کر بڑا ہوا ہوں، وہ میرے ’سوپر اسٹار‘ ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *