[]
حیدرآباد ۔ جماعت اسلامی ہند جگتیال کی جانب سے جگتیال مستقر پر واقع اسپایسی ہوٹل بینکویٹ ہال میں ایک جلسہء عیدملاپ کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس جلسہ کی صدارت جناب عماد الدین عمیر امیر مقامی جماعت اسلامی ہند جگتیال نے فرمائی۔
اس جلسہ کا آغاز منیب الحق عامر کی قرأت کے ذریعہ ہوا ۔ جناب عبدالقدیر صاحب نے تلگو ترجمہ پیش کیا۔ اس کےبعد جناب شیخ اسحاق علی صاحب ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند ضلع جگتیال نے افتتاحی کلمات ادا کرتے ہوئے تمام شرکاء کا استقبال کیا اور عید ملاپ پروگرام کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالی اور جماعت اسلامی ہند کا تعارف اور اس کی سرگرمیوں کی تفصیلات سے شرکاء کو واقف کروایا۔
اس کے مہمان مقرر جناب محمد صادق احمد صاحب نے تلگو زبان میں شرکاء کو مخاطب کیا اور کہا کہ عید ملاپ پروگرام مختلف مذاہب کے ماننے والوں کے درمیان میل ملاپ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے اس سے ہمارے درمیان محبت اور بھایء چارہ کو فروغ حاصل ہوتا ہے آج ہمارے ملک میں محبت اور بھائی چارہ کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں امن وامان قائم ہوسکے۔آج سماج میں بریاں عام ہورہی ہیں آنے والی نوجوان نسل اخلاقی بگاڑ کا شکار ہورہی ہے۔ آج ہم سب کی یہ ذمہ داری ہے کہ ہم سماج کی برائیوں کو دور کریں آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچایں۔
اچھے اقدار کو ان میں پیدا کریں مذہب کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں انہوں نے تمام برادران وطن سے خواہش کی کہ وہ قرآن کو پڑھیں اسلام کے بارے میں جانیں۔ اس پروگرام میں موجود شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کی سرگرمیوں کی سراہنا کی اور اس طرح کے پر وگرام بار بار رکھنے کی خواہش کااظہار کیا۔ اس پروگرام کی کاروائی عبد القدیر نے چلائی اور شکریہ
ادا کیا۔ اس عید ملاپ پروگرام میں مسلم و غیرمسلم افراد کی کثیر تعداد شریک رہی۔۔ اس موقع پر محمد شعیب الحق طالب ریاستی صدر ادارہ ادب اسلامی ۔ محمد الیاس احمد خان امیر مقامی جماعت اسلامی کورٹلہ ۔ سرینواس راؤ صدر پریس کلب جگتیال ۔ جنرل سیکرٹری ملاریڈی ۔ گنگا نرسیا صدر پینشنر اسوسیشن ۔ و دیگر موجود تھے