محمد رضوان نے بابراعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

[]

راولپنڈی: پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کپتان بابراعظم اور ہندوستانی بیٹر ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

 اس میچ میں پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی20 انٹرنیشنلز میں تیز ترین 3 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے کپتان بابراعظم اور ویراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا جنہوں نے یہ کارنامہ 81، 81 اننگز میں سرانجام دیا تھا۔

محمد رضوان نے محض 79 ویں اننگز میں 3 ہزار ٹی20 انٹرنیشنل رنز مکمل کرتے ہوئے یہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ وکٹ کیپر بیٹر نے میچ میں کیویز کے خلاف 34 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ رہا تھا۔ پاکستان کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *