دو ماہ بعد ایران نے خام تیل کی پہلی برآمدی کھیپ روانہ کر دی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیل بردار جہازوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ٹینکر ٹریکرز نے اطلاع دی ہے کہ ایرانی خام تیل سے لدے متعدد ٹینکر خلیج فارس میں امریکی بحری ناکہ بندی کے علاقے سے نکل گئے ہیں۔ ویب سائٹ نے اسے گزشتہ دو ماہ کے دوران ایران کی خام تیل کی پہلی برآمد قرار دیا ہے۔

ویب سائٹ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ نیشنل ایرانی آئل ٹینکر کمپنی (NITC) کے کم از کم دو انتہائی بڑے سپر ٹینکر ڈیونا (DIONA) اور ہیرو 2 (HERO2) امریکی بحری ناکہ بندی کی حدود سے کامیابی کے ساتھ نکل آئے ہیں۔

بیان کے مطابق دونوں جہاز مجموعی طور پر 38 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لے جا رہے تھے۔ یہ معلومات ڈیجیٹل ٹریکنگ ڈیٹا اور مصنوعی سیاروں سے حاصل ہونے والی تصاویر کی بنیاد پر تصدیق کی گئی ہیں۔

بعد ازاں ٹینکر ٹریکرز نے ایک اور اطلاع میں بتایا کہ نیشنل ایرانی آئل ٹینکر کمپنی کا تیسرا ٹینکر بھی ناکہ بندی کی حدود عبور کر چکا ہے، جس پر 10 لاکھ بیرل ایرانی خام تیل لدا ہوا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *