[]
اوڈیشہ کے کچھ اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے، وہیں باریپاڑہ ضلع میں ہفتہ کو درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا
ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔
ماہرین موسمیات کے مطابق یہاں آئندہ 3-4 دن تک ایسی ہی حالات برقرار رہیں گے، اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، اتر پردیش، مدھیہ پردیش، آندھرا پردیش اور مہاراشٹر میں بھی درجہ حرارت 42 ڈگری کے قریب درج کیا گیا۔ آئی ایم ڈی نے ہفتہ کو اوڈیشہ اور مغربی بنگال کے لئے دو دنوں آرینج الرٹ جاری کیا ہے۔ جبکہ جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش اور تمل ناڈو کے لیے آئندہ پانچ دنوں کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، کئی ریاستوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ اوڈیشہ کے کچھ اضلاع میں درجہ حرارت 45 ڈگری سیلسیس کے قریب پہنچ گیا ہے، وہیں باریپاڑہ ضلع میں ہفتہ کو درجہ حرارت 45.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ شدید گرمی کی پہلی لہر نے تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور گجرات کے کچھ حصوں کو بھی جھلسا دیا ہے۔
دوسری طرف، مغربی اوڈیشہ کے شمالی علاقے میں باری پاڑا سب سے زیادہ گرم مقام رہا۔ جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 45.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ 10 مقامات پر پارہ 43 ڈگری کو عبور کر گیا۔ گرمی کی لہر کی وجہ سے پہلی موت جمعہ کو اڈیشہ کے بالاسور ضلع میں ہوئی ہے۔ مغربی بنگال کے مدنا پور اور بنکورا میں درجہ حرارت 44.5 اور 44.6 ڈگری سیلسیس رہا۔ اسی طرح جھارکھنڈ کے ڈالتون گنج اور جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43.6 اور 43.5 ڈگری سیلسیس رہا۔ دریں اثنا، راجناندگاؤں، چھتیس گڑھ میں درجہ حرارت 43 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا۔
بہار میں چلچلاتی گرمی کو دیکھتے ہوئے پٹنہ ضلع انتظامیہ نے ہفتہ سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ ریاست میں کم از کم 11 مقامات پر پارہ 42 ڈگری سے تجاوز کر گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں بہار کے کئی حصوں میں شدید گرمی پڑے گی۔ وہیں، اتر پردیش گرمی کی لہر کی لپیٹ میں ہے، کئی شہروں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی وقت، پریاگ راج ریاست میں سب سے زیادہ گرم رہا، جہاں دن کا درجہ حرارت 43.6 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو معمول سے 3.7 ڈگری زیادہ تھا۔ آئی ایم ڈی نے ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں گرمی کے دنوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب اپریل میں عام ایک سے تین دن کے برعکس اگلے 4 سے 8 دن تک رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی نے اندازہ لگایا ہے کہ ملک میں 10-20 دن تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، کچھ علاقوں کو 20 دن سے زیادہ تک جھلسنے والی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔