[]
حیدرآباد۔ حیدرآباد کے پرانے شہر سے ایک نقلی ڈاکٹر کو پولیس نے گرفتار کیا۔ یہ کاروائی ساؤتھ زون ٹاسک فورس اور کالے پتھر پولیس نے انجام دی۔ پولیس نے 41 سالہ اسلم شفیع سعید نامی نقلی ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا جو بہادر پورہ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔
اس کے پاس مختلف اشیاء ضبط کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق اسلم شفیع کا تعلق ریاست اتر پردیش سے ہے اور وہ اپنے ارکان خاندان کے ساتھ حیدرآباد کے بہادر پورہ میں مقیم بتایا گیا ہے۔ وہ سابق میں ریڈی فائن ہیئر ٹرانسپلانٹ اینڈ پلاسٹک سرجری سنٹر گچی باولی میں ریسیپشنسٹ کے طور پر کام کر چکا ہے۔
اس کے پاس کوئی مستند میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہیں ہے۔ دو ماہ قبل اس نے اپنا دواخانہ کھول لیا اور ہیئر ٹرانسپلانٹ کے نام پر مریضوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔